انٹرنیشنل ختم نبوت مومنٹ کا اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرہ

انٹرنیشنل ختم نبوت مومنٹ کا اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرہ

  

لاہور (پ ر)انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے زیر اہتمام چوک سردار چپل بلال گنج لاہور میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا جس سے انٹر نیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا قاری محمد رفیق وجھوی، جمعیت علماء اسلام کشمیرکے امیر مولانا سعید یوسف خان، مولانا شفیق الرحمن اورمولانا عتیق الرحمن سمیت دیگر علماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسلم ممالک یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، مسلمان آج بھی جنگ خیبر کی تاریخ دہرانے کے لیے تیار ہیں تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں فلسطینی مسلمانوں پر مظالم کسی صورت پر بھی برداشت نہیں کیا جائے گا تمام مسلم ممالک متحد ہوکر فلسطین، کشمیراور برما سمیت دیگر ممالک کے مظلوم مسلمانوں کے لیے عملی اقدامات کریں۔

 انہوں نے کہا کہ اس وقت یہود و نصاریٰ کے خلاف تمام مسلمانوں او رامتِ مسلمہ کا متحد ہونا اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی ہر طرح کی حمایت و امداد ہم سب پر لازم ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم مسلمان فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان حالات میں تمام مسلم ممالک کے حکمرانوں، اوآئی سی،عرب لیگ اور عالمی مالیاتی اداروں سمیت سب کو فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی بھرپور طبی اور مالی امداد کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ فلسطین،کشمیر،برما اور دیگر مظلوم مسلمانوں کے تحفظ کے لیے مسلم ممالک بھی نیٹو کی طرز پر اپنے مشترکہ پلیٹ فارم کا اعلان کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -