حکومت تاجروں کی تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنائے،ملک زمان

حکومت تاجروں کی تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنائے،ملک زمان

  

لاہور(سٹی رپورٹر) اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور اینڈ کراچی بلاک کے صدر ملک زمان نصیب کی زیر صدارت نئے مالی سال کے بجٹ پر تاجر رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ کلاتھ ٹریڈنگ سیکٹر کے اہم رہنماوں نے تجاویز دیں اور اظہار خیال کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ملک زمان نصیب کا کہنا تھا کہ ملک میں کرونا کی فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ ویوو میں صنعتی کاروباری حلقوں سمیت تاجر برادری کے اقتصادی امور کو بری طرح ہلا کر رکھ دیا ہے۔ حکومت تاجر کمیونٹی اور کاروباری برادری کی تجاویز اور رائے قومی بجٹ کی بحث اور پالیسیوں کا حصہ بنائے ۔ حکومت نئے مالی سال کے بجٹ میں کلاتھ ٹریڈنگ میں ٹیکس اور ڈیوٹیز میں کمی کے ساتھ بجلی اور گیس کی قیمتوں کا بھاری بوجھ بھی کم کیا جائے۔ اجلاس میں اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور اینڈ کراچی بلاک کے تاجر رہنماوں خواجہ اعجاز، امتیاز خان، میاں امداد حسین گوشی، حاجی عامر، قیصر بٹ، شیخ عارف، ملک اکبر، اکرم کلو، چاچو امجد سیون اپ اور اشفاق عرف شاقی نے شرکت کی۔

تے ہوئے صدر اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور اینڈ کراچی بلاک ملک زمان نصیب کے مطالبات اور حکومت سے کلاتھ ٹریڈنگ سیکٹر کے مسائل پر خصوصی اقدامات کرنے کی اپیل کو تاجروں کے جذبات کی موثر اور متحرک حقیقی ترجمانی کا نام دیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -