رحیم یارخان سے دو بچیاں اغواء

رحیم یارخان سے دو بچیاں اغواء

  

 رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)پسند کی شادی کرنے کی رنجش چھ مسلح افراد نے گھر میں داخل ہوکر دو بچیاں اغواکرلی(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

، نامعلوم مقام پر منتقل، پولیس نے اغواکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مغوی بچیوں کی تلاش شروع کردی، تفصیل کے مطابق موضع دھاندو کے رہائشی غلام سرور نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ وہ گزشتہ شب اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ اچانک کھڑاک کی آواز سن کر بیدار ہوجانے پر دیکھا گھر کے صحن میں ملزم شہزاد،جلیل، اجمل، خلیل وغیرہ مسلح آتشی اسلحہ موجود ہیں جان سے ماردینے کا خوف دلا کر ملزمان نے دھمکی دی کہ تمہارے رشتہ دار نادر نے ہماری لڑکی فروہ سے پسند کی شادی کی تھی بدلے میں ہم تمہاری لڑکیاں لے جارہے ہیں، اور اسلحہ کی نوک پر 14سالہ بھتیجی سائرہ، اور11سالہ بیٹی عقیلہ کو زبردستی اغواکرلیا اور فرار ہوگئے، پولیس نے متاثرہ غلام سرور کی رپورٹ پر اغواکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع۔

اغواء

مزید :

ملتان صفحہ آخر -