ناجائز اسلحہ کی نمائش: سوشل میڈیا پرویڈیواپ لوڈ کرنیوالوں کیخلاف آپریشن کا حکم 

  ناجائز اسلحہ کی نمائش: سوشل میڈیا پرویڈیواپ لوڈ کرنیوالوں کیخلاف آپریشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی طرف سے عوام دوست پولیسنگ کے عملی اقدامات جاری ہیں،انہوں نے ضلع بھر (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)
کے پولیس افسران کو سوشل میڈیا پر قانون شکنیوں پر مبنی ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف قانونی آپریشن کا حکم دیا،ڈی پی او نے کہا کہ سوشل میڈیا پر قانون شکنیوں کی اپ لوڈنگ قانون کو براہ راست چیلنج ہے قانون خود کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ نمٹنا جانتا ہے،کیوں کہ قانون سے سے طاقتور اور بالا دست ہے قانون سے بڑھ کر طاقتور اور بالا دست کوئی نہیں،ڈی پی او فیصل کامران نے کہا کہ پولیس افسران اپنے دفاتر میں جدید سائنسی ٹیکنالوجی سے مزین ایسے ڈیسک قائم کریں جہاں سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے والی قانون شکنیوں پر مبنی پوسٹوں،ویڈیوز اور تصاویر کی مانیٹرنگ کی جائے،ملزمان کوشناخت کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں،انہیں فوری گرفتار کیا جائے،ڈی پی او نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ناجائز اسلحہ کی نمائش کر کے خود کو بزعم خود طاقتور ثابت کرنے کی بھونڈی روائت کو پولیس قانون کی طاقت سے ختم کرے،انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر قانون شکنیوں پر مبنی اپ لوڈنگ کی مانیٹرنگ کیلئے ڈی پی ا وآفس کی آئی ٹی برانچ سے بھی معاونت لی جا سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ اس طرح کے شوقیہ ملزمان اکثر اوقات بڑے کریمنلز کی سہولت کاری کا کام بھی کر رہے ہوتے ہیں جن کی گرفتاری سے بڑے گینگ قانون کی گرفت میں آ سکتے ہیں۔
ہدایات