مہر ایکسپریس کی چھوٹے سٹاپوں پر بکنگ بند،مسافروں کا احتجاج

  مہر ایکسپریس کی چھوٹے سٹاپوں پر بکنگ بند،مسافروں کا احتجاج

  

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) کوٹ ادو جنکشن پر چلنے والے اکلوتی پرائیویٹ ٹرین مہر ایکسپریس جو کہ ایس جمیل کمپنی کو ٹھیکہ پر دی گئی ہے،مذکورہ کمپنی کے ٹھیکیدار کی من مانیاں (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

 شروع ہوگئی ہیں،مذکورہ ٹرین جوکہ ملتان سے راولپنڈی جاتی ہے، اس ٹرین پر چھوٹے سٹاپ کے لئے متعدد مسافر بھی سفر کرتے ہیں، گزشتہ کئی روز سے اس گاڑی کی اے سی پارلرکی ٹکٹ جو کہ 15 سو روپے میں فروخت کی جا رہی ہے چھوٹے سٹاپ کے لئے بند کر دی گئی ہے، چھوٹے سٹاپ والے مسافر 15سو روپے کی مکمل ٹکٹ خرید کر اے سی پارلرمیں سفر کرنے پر مجبور ہے،اس حوالے سے مسافروں نے بتایا کہ مذکورہ کوٹ ادو جنکشن سے صرف ایک ہی پرائیویٹ ٹرین چلائی جا رہی ہے جس کے ٹھیکیدار نے لوٹ مار شروع کر دی ہے،مسافروں نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس جمیل کمپنی کے ٹھیکیدار کے خلاف نوٹس لیا جائے اور ملتان سے دیگر چھوٹے سٹاپ مظفرگڑھ،کوٹ ادو، لیہ،بھکر سمیت دیگر اسٹیشنوں کے لیے مکمل ٹکٹ 15 سو روپے کی بجائے  مقررہ کردا کرائے وصول کیے جائیں بصورت دیگر مسافر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -