ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن،14ہزار بوری گندم برآمد
رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)ذخیرہ اندوزوں کے خلاف محکمہ خوراک کی کارروائیاں جاری، چھاپے مارکر ذخیرہ کی گئی 14ہزار بوری گندم برآمدکرلی، گودام سیل کردیئے گئے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی شروع، تفصیل کے مطابق اسپیشل برانچ کی جانب سے محکمہ خوراک کو نشاندہی کی گئی کہ قومی شاہراہ پر قصبہ کوٹ(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
سبزل کے زمینداروں نے بڑے پیمانے پر گوداموں میں گندم ذخیرہ کر رکھی ہے جس پر اسپیشل مجسٹریٹ نے محکمہ خوراک اور پولیس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر 14ہزار بوری گندم برآمد کرکے قبضہ میں لے کر فوڈ سینٹروں پر منتقل کردی، ذخیرہ اندزوں میں حافظ محمدعلی، شاہد عرف شادہ، ماسٹرغلام حسین اور غلام دستگیر شامل ہیں، اسپیشل مجسٹریٹ نے گوداموں کو سیل کردیا جبکہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
گندم برآمد