مختلف واقعات میں 4ہلاکتیں، پولیس اہلکار کی مبینہ خودکشی

مختلف واقعات میں 4ہلاکتیں، پولیس اہلکار کی مبینہ خودکشی

  

ملتان، حاصل پور، رحیم یارخان، محسن وال، خانیوال(خصوصی رپورٹر، نمائندہ پاکستان، نمائندہ خصوصی) میاں چنوں کے نواحی گاؤں 129 پندرہ ایل میں زمین کے ٹکرے کے پیچھے ایک شخص جان سے گیا،احاطے کے تنازعہ پر جٹ برادری اور کمبوہ برادریہ کے درمیان احاطے کے تنازعہ پر جھگڑا طول پکڑ گیا،جھگڑے کے دوران فائرنگ اور تشدد سے 4 افراد شدید زخمی ہوئے(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

 جنہیں ریسکیو 1122 نے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا،جہاں محمد عرفان زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ صادق،سجاد اور فیصل شدید زخمی ہیں جنہیں نشتر ریفر کردیا گیا ہے،پولیس نے بھی کاروائی شروع کردی۔حاصل پور کنواحی گاوں 194 مراد کے رہائشی پولیس کانسٹیبل محسن جاوید بھٹی نے ایس پی پولیس لائن ندا چھٹہ کے ناروا رویہ سے تنگ آکر پولیس لائن عباس لاہور میں درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی متوفی پولیس کانسٹیبل سنہ 2014 میں محکمہ پولیس میں ڈسٹرکٹ بھاول پور میں بھرتی ہوا تھا اور یہ تھانہ سٹی حاصل پور میں بھی تعینات رہا تھا جوکہ دوسال کے پیریڈ کے لیے پنجاب کانسٹیبلری میں چلا گیا تھا اس کی تعیناتی بٹالین ون پولیس عباس لائن لاہور میں تھی متوفی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ دودن کی غیر حاضری اور پاوں میں زخم ہونے کے باعث بوٹ نہ پہننے پر خاتون ایس پی ندا چھٹہ نے اس کی تنخواہ بند کردی تھی اور اس کو چھٹی دینے سے بھی انکار کر دیا تھا جبکہ متوفی کانسٹیبل کے بھائی کی دو روز بعد شادی تھی کانسٹیبل محسن بھٹی نے رات تقریبا پونے بارہ بجے اپنے ازار بند سے گلے میں پھندا ڈال کر درخت سے لٹک کر خود کشی متوفی کی نعش گھر پہنچنے پر کہراہم مچ گیا.  اوباڑو(سندھ) کارہائشی بھولا جی اپنی موٹرسائیکل نمبریSLD-7336 پر چک228/pمیں اپنے رشتہ پہلوان سے ملنے کیلئے آرہا تھاکہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل پھسل جانے کے باعث بھولا جی سڑک سے جاٹکرایا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کارروائی کے بعد تدفین کیلئے ورثاکے حوالے کردی۔ تھانہ سٹی جلالپورکے علاقے22سالہ نوجوان مردہ حالت میں پایاگیا  چک84ایم کارہائشی شہباز رات گئے اپنی زمینوں کو پانی لگانے کی غرض سے گھرسیگیاجوگھرنہ پہنچاجس کی تلاش شروع کی گئی تورقبہ سے شہباز کی نعش برآمد ہوئی جس کی اطلاع متعلقہ پولیس کو دی گئی،پولیس نیموقع پر پہنچ کر شہباز کی نعش قبضے میں لیکر سرد خانیمنتقل کردی گئی،شہباز کیاہلخانہ کیمطابق رقبہ پر بجلی کیگریہوئیکھمبیسیکرنٹ لگاجس کی وجہ سے شہباز کی موت واقعہ ہوئی،تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے ٹریفک حادثات کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق  ہوگئے  تھانہ بستی ملو ک کے علاقے ممتازحسین اپلائیڈ فارموٹرسائیکل پر سوارہوکر گھرجارہاتھا کہ اڈا بخت علی والہ کے قریب تیزرفتاری کی وجہ سیموٹرسائیکل بیقابوہوکر ڈیوائیڈر سیٹکراگئی جس کینتیجے میں ممتازحسین شدید زخمی ہوگیا جوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی خالق حقیقی جاملا،تھانہ صدر کیعلاقے ہائی ایس نمبری LES/75 ملتان سے تونسہ شریف جارہی تھی اور شاہ زورڈالہ نمبری LES/5051جو ہیڈ محمد والہ سیملتان کی جانب آرہاتھا کہ بستی گریوالا کیقریب اوورٹیک کرتے ہوئے حادثہ رونما ہواجس کی وجہ سے ہائی ایس ڈرائیور نعمت اللہ اورتہمینہ بی بی زخمی ہوگئے،تہمینہ بی بی کو ریسکیو1122نیطبی امداد دینیکیبعد فری کردیاگیا جبکہ نعمت اللہ کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال داخل کروایاگیا،واقعات کی اطلاعات پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -