بے نامی اثاثے، انہار افسر اور دیگر کیخلاف کیس کی سماعت آج تک ملتوی کرنیکا حکم

بے نامی اثاثے، انہار افسر اور دیگر کیخلاف کیس کی سماعت آج تک ملتوی کرنیکا حکم

  

   ملتان (  خصو صی  رپورٹر  )احتساب عدالت ملتان نے(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

 آمدن سے زائد ڈیڑھ ارب روپے کے بے نامی اثاثہ جات بنانے والے محکمہ انہار کے ایگزیکٹو انجینئر اور اسکے بیٹوں سمیت دیگر 13 ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت مزید کارروائی کے لیے آج 27 مئی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں نیب حکام کے مطابق محکمہ انہار ساہیوال کے ایگزیکٹو انجینئر رانا افضل نسیم انکے بیٹوں جنید افضل، عبید افضل، عمیر افضل، جاوید افضل، دیگر ملزمان لقمان، انجم ذیشان، شمیم اعجاز، ڈاکٹر زبیر ندیم، میاں محمد خان، باسط مجید، نجیب الرحمن اور محمد ابرہیم کے خلاف ڈیڑھ ارب 7 کروڑ 9 لاکھ 781 کے بے نامی جائیدادیں بنانے کا الزام ہے۔

ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -