بلاول بھٹو وزیراعظم پر تنقید کے بجائے سندھ کی ترقی پر توجہ دیں، اورنگزیب کھچی

بلاول بھٹو وزیراعظم پر تنقید کے بجائے سندھ کی ترقی پر توجہ دیں، اورنگزیب کھچی

  

 وہاڑی (بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

کے رہنما ایم این اے اورنگزیب خان کھچی،ایم پی اے رائے ظہور احمد کھرک نے کہا ہے کہ بلاول زرداری جتنی ہرزہ سرائی اور فضول گفتگو موجودہ وزیراعظم کے خلاف کررہے ہیں  اس کا چوتھائی اگر اپنے صوبے کی بہتری پر توجہ دیتے تو ہوسکتا ہے وہاں کے بے کس اور مجبور لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا ہوجاتا ان کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی جگہ بہتر راستے نصیب ہوجاتے یہاں کے لوگوں کو بہتر ٹریفک کی سہولتیں مل جاتیں کتوں کے کاٹے سے جو سینکڑوں جانیں ضائع ہورہی ہیں ان کی جان بچانے کیلئے ویکسین مہیا ہوجاتی تھر میں بھوک پیاس اور بیماری سے مرنے والوں کی جانیں بچ جاتیں جس قدر شرمناک بات ہے کہ پوری دنیا میں اتنے ایڈز کے مریض نہیں جتنے ان سندھ کے ناخداوں کے اپنے شہر لاڑکانہ میں ہیں اس خاندان کا سیاسی محور ایک ہی رہا لوگوں کی زمینوں پر قبضے کرو غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی لوٹ کر لندن میں محل بناو اور عیش کرو لیکن اب ان کے دن ختم ہوچکے ہیں  انہیں ملک کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا کس قدر شرمناک بات ہے کہ اس ٹولے نے تیس سال حکومت کرکے ملک کا بیڑہ غرق کردیا اور خود عمران خان سے حساب مانگ رہے ہیں۔

اورنگزیب خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -