وفاقی حکومت کا بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے پر غور 

وفاقی حکومت کا بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے پر غور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت کی طرف سے نئے مالی سال2022-2021کا بجٹ 11جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے پر غور شروع کر دیا  ہے، اس سلسلے میں صوبوں سے مشاورت کی جارہی ہے۔پنجاب حکومت نے تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کی مشروط حمایت کر دی ہے، پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہیکہ اگر وفاقی حکومت پنجاب کو اضافی فنڈز دے تو وہ تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ کر سکتے ہیں۔پنجاب حکومت کاموقف ہے کہ پہلے ہی سیکرٹریٹ ملازمین کو ایگزیکٹو الانس دیاجا رہا ہے، دیگر ملازمین کو 25 فیصدالانس یکم جون سے ادا کرنا ہے۔
سرکاری ملازمین 

مزید :

صفحہ اول -