اقتصادی رابطہ کمیٹی،احساس کفالت پروگرام فیز 2 کی منظوری
اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے احساس کفالت پروگرام کے فیز 2 کی منظوری دیدی،دوسرے مرحلے میں احساس کفالت پروگرام کے مستحقین کی تعداد80 لاکھ تک بڑھائی جائے گی، احساس کفالت پروگرام کے تحت جنوری سے جون 2021ء تک کیلئے مستحقین کو 12 ہزار دیئے جائیں گے، حالیہ سروے کے دوران 40 لاکھ مستحقین کی نشاندہی کی گئی تھی، نئے مستحقین کی شمولیت سے احساس کفالت پروگرام پر 48 ارب خرچ ہوں گے۔بدھ کو وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں واپڈا کو خالص ہائیڈل منافع کی ادائیگی کے معاملے پر کمیٹی قائم کر کے تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کی گئی، اجلاس میں پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ 2021ء کے اطلاق کیلئے نوٹیفیکیشنز جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
ای سی سی