سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ کاروبار، انڈیکس میں 511.65پوائنٹس اضافہ، ڈالر، سونا مہنگا

      سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ کاروبار، انڈیکس میں 511.65پوائنٹس اضافہ، ڈالر، ...

  

 کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل تیسرے روز بدھ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مزید 511.65پوائنٹس کے اضافے سے 46812.31پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیااور 67.13فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت85ارب 36کروڑ19لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم ایک ارب56کروڑ33لاکھ60ہزار شیئرز رہا جو منگل کی نسبت130فیصد زائد ہے۔گز شتہ روز کاروبار کے آغازسے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز خریداری میں غیر معمولی دلچسپی دیکھنے میں آئی جس کے باعث نہ صرف تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 46855پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس511.65پوائنٹس کے اضافے سے 46812.31پوائنٹس پر بند ہوااسی طرح 228.66پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 19126.85پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرا نڈیکس333.82پوائنٹس کے اضافے سے31528.66پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روزمجموعی طور پر423کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے284کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ125میں کمی اور 14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت80کھرب12ارب13کروڑ18لاکھ روپے سے بڑھ کر80کھرب97ارب49کروڑ37لاکھ روپے ہو گئی۔جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم ایک ارب 56کروڑ33لاکھ 60ہزار شیئرز رہاجو گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کے مقابلے میں 130فیصد زائدہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے حصص 927.04روپے کے اضافے سے16599روپے اوروائتھ پاک138.26روپے کے اضافے سے1981.84روپے ہوگئی جب کہ رفحان میظ 150روپے کی کمی سے9350روپے اورمحمود ٹیکس 20روپے کی کمی سے400روپے ہوگئی۔ انٹر بینک میں ڈالر مزید 35پیسے کے اضافے سے154.85روپے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں 30پیسے مہنگا ہوکر 155.10روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید35پیسے کے اضافے سے154.35روپے سے بڑھ کر154.75روپے اور قیمت فروخت154.45روپے سے بڑھ کر154.85روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے154.30روپے سے بڑھ کر154.80روپے اور قیمت فروخت154.70روپے سے بڑھ کر155.10روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے188روپے سے بڑھ کر188.50روپے اور قیمت فروخت189روپے سے بڑھ کر190روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے217.50روپے سے بڑھ کر218.50روپے اور قیمت فروخت219روپے سے بڑھ کر220روپے ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 2850روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ12ہزار750روپے کی بلندسطح پر پہنچ گیا۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت23 ڈالر کے غیر معمولی اضافے سے 1907ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت2850روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 12ہزار750روپے اور دس گرام سونے کی قیمت2443روپے کے اضافے سے96ہزار665روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت20روپے کے اضافے سے1480روپے ہوگئی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ اول -