چونگی نمبر6، تاجرو ں کا سینٹری ورکر پر حملہ

چونگی نمبر6، تاجرو ں کا سینٹری ورکر پر حملہ

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر)"مٹی کیوں اڑائی"،چونگی نمبر 6کے تاجر نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینٹری ورکر پر حملہ (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

کرکے زخمی کردیا،یونین عہدیداروں نے موقع پر پہنچ کر پولیس بلا لی،تاجر گرفتار انجمن تاجران کی جانب سے زبانی و تحریری معافی نامہ پیش کرنے پر معاملہ رفع دفع کرادیا گیا۔تفصیل کے مطابق ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا سینٹری ورکر زاہد گزشتہ روز بوسن روڈ پر چونگی نمبر 6پر صفائی میں مصروف تھا کہ مٹی اڑانے کے معاملہ پر طیب نامی تاجر سے توتکرارہوگئی جس پر مذکورہ تاجر نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سینٹری ورکر حملہ کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔مذکورہ وقو ع کی اطلاع ملتے ہی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری سمیع اللہ سمیت دیگر عہدیداران موقع پر پہنچ گئے اور پولیس بلالی۔پولیس نے مذکورہ تاجر کو گرفتار کرلیا جس پر انجمن تاجران کے نمائندو ں نے مذکورہ سینٹری ورکر سے زبانی اور تحریری معافی نامہ پیش کرتے ہوئے معاملہ افہام تفہیم سے یونین کی سطح پر رفع دفع کرادیاہے۔

حملہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -