پرائس کنٹرول ایپ پر شکایت قصاب کو جرمانہ، دکانداروں کو دھمکیاں 

پرائس کنٹرول ایپ پر شکایت قصاب کو جرمانہ، دکانداروں کو دھمکیاں 

  

سرائے سدھو(نمائندہ خصوصی)شہر میں ناقص اور مہنگا گوشت فروخت کرنے پر شہری نے پرائس کنٹرول ایپ پر (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

شکایت کردی دوہزار روپے جرمانہ کے بعد قصاب بپھر گئے چاہے روانہ جرمانہ ہو گوشت سستا نہیں کریں گے، قصاب  تفصیل کے مطابق سرائے سدھو کے قصابوں نے ایکا کرکے بڑا گوشت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقررکردہ ریٹ چار سو روپے فی کلو کی بجائے عید والے دن سے گوشت کے ریٹ میں خود ساختہ اضافہ کرکے نرخ پانچ سو روپے کردیا جس پر سرائے سدھو کے شہری را ساجد عرف سجر نے پرائس کنٹرول ایپ پر شکائت کی جس پر قصابوں کو دو ہزار روپے فی کس جرمانہ عائد کیا گیا جس کے بعد بڑے گوشت کے قصاب بپھرگئے اور شہری کو دھمکیاں دینے لگے اور کہا کچھ ہو جائے چاہے ہمیں روانہ کا فی کس دو ہزار جرمانہ ہو ہم پھر بھی گوشت حکومتی ریٹ پر چار سو روپے فروخت نہیں کریں گے شہری ساجد علی نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ سرائے سدھو کے گوشت مافیا کے خلاف کاروائی کی جائے اور عوام کو معیاری اور سستے گوشت کی سہولت فراہم کی جائے۔

دھمکیاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -