افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرے، عبدالرحمن جامی

افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرے، عبدالرحمن جامی

  

 بارہ میل(سپیشل رپورٹر)  افغانستان میں اسلحہ کی نوک پر امن قائم نہیں رکھا جاسکے گا،امریکی سر پرستی میں اسرائیل(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

 فلسطینیوں،بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے،ہر کڑے وقت میں امریکہ ناقابل اعتبار دوست ثابت ہوا ہے،  افغا نستا ن میں قیام امن کے امریکہ کی بجائے پاکستان اپنا کردارادا کرے،امریکہ سے کئے گئے معاہدے عوام کے سامنے لائے جائیں، ان خیالا ت کا اظہار جمعیت علمائے اسلام پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات مو لانا حکیم محمد عبدالرحمن جامی نے   اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگوکے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ یواے ای معاہدہ امن کی پاسداری کرنا صرف طالبان ہی نہیں بلکہ امریکہ اور افغان حکومت کی ذمہ داری میں شامل تھا مگر منظم منصو بے کے تحت امریکہ بہادر معاہدے کو سبوتاژ کرتے ہوئے افغانستان سے انخلا ء کی بجائے اب پاکستان میں بیٹھ کرافغانستان کو قابو میں رکھنے کی کوششوں میں ہے، انہوں نے کہا کہ قیا م پاکستان سے لے کر آج تک امریکہ نے ہرکڑے وقت میں پاکستان کو دھوکہ دیا جب کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی سر پرستی میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی جاری نسل کشی مسلم امہ کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ ناقابل اعتبا ر اتحادی ہے پاکستان سمیت مسلمان امہ کبھی بھی امریکہ پر اعتبا ر نہیں کرسکتی،انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت امریکہ کو راہداری سمیت دیگر دی گئی مراعات بارے کئے گئے معاہدے عوام کے سامنے لائے۔

عبدالرحمن جامی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -