وہاڑی میں تیزاب گردی،چھ ملزموں کیخلاف  گواہوں کی شہادتیں مکمل، آج اہم پیشی

وہاڑی میں تیزاب گردی،چھ ملزموں کیخلاف  گواہوں کی شہادتیں مکمل، آج اہم پیشی

  

  ملتان (خصو صی  رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان کے جج مسعود ارشد نے تین افراد پر تیزاب (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

پھینکنے کے مقدمہ میں ملوث 4 گرفتار سمیت چھ ملزمان کے خلاف گواہوں کی شہادتیں مکمل کرلی ہیں جبکہ ملزمان کے زیر دفعہ 342 کے بیانات قلمبند کرنے کے لیے سماعت آج 27 مئی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایک روز قبل تین گواہوں ڈاکٹر موسی حسن، ڈاکٹر جبران اکرم اور ڈاکٹر زوہیب حسن کے بیانات قلمبند کیے گئے جبکہ تفتیشی افسر نثار احمد کے بیان پر گزشتہ روز جرح کی گئی۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ صدر بورے والا ضلع وہاڑی کے مطابق گرفتار ملزمان فرحان، اویس، رضوان اسامہ جبکہ ضمانت پر رہا سنی رضا اور رمضان کے خلاف 22 فروری کو مقدمہ نمبر 95/21 درج کیا گیا جس میں ملزمان پر شہری نعیم، گلزار اور حسین کو تیزاب سے جھلسانے کا الزام عائد کیا گیا۔مدعی کپڑے کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے اور معمولی تنازعہ پر مضروب کیا گیا جو کہ سخت زیادتی ہے اس لیے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائے جائے۔ کیس کا ٹرائل مکمل ہوچکا ہے اب ملزمان کے بیانات کے بعد فیصلہ کسی دن سنا دیا جائے گا۔

پیشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -