رنگ روڈ سکینڈل،اینٹی کرپشن  نے تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا

رنگ روڈ سکینڈل،اینٹی کرپشن  نے تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا

  

 راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پنجاب کے انسداد رشوت ستانی کے محکمے (اینٹی کرپشن) کی تشکیل کردہ خصوصی ٹیم  نے کمشنر راولپنڈی آفس کا دورہ کیا اور رنگ روڈ منصوبہ سے متعلق تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کی ٹیم رنگ روڈ منصوبے کی دستاویزات کا جائزہ لے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اولپنڈی رنگ روڈ کا مبینہ سکینڈل اْس وقت سامنے آیا ہے جب مقامی میڈیا پر یہ خبریں نشر ہوئیں کہ بااثر افراد کے کہنے پر اس منصوبے کے ڈیزائن میں تبدیلی کر دی گئی ہے جس کا مبینہ مقصد اس منصوبے کے ارد گرد موجود نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو فائدہ پہنچانا تھا۔اس کیس میں وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری اور وفاقی وزیر غلام سرور خان کا نام بھی سامنے آیا جس کے بعد وفاقی وزیر غلام سرور خان نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا اور نہ ہی کوئی میرا تعلق ہے جبکہ زلفی بخاری نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

رنگ روڈ سکینڈل

مزید :

صفحہ اول -