پولیس کا نکاح تقریب پر دھاوا تشدتوڑ پھوڑ، نقدی، مویشی لیکرفرار

پولیس کا نکاح تقریب پر دھاوا تشدتوڑ پھوڑ، نقدی، مویشی لیکرفرار

  

 رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)تھانہ کوٹسمابہ پولیس نے نکاح کی تقریب(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

 میں چھاپہ مار کر اہلخانہ کو ذدوکوب کرکے گرفتار اور نقدی، مویشی چراکر ہمراہ لے گئے،   چک 76این پی کے رہائشی ناصر عباس نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ تھانہ کوٹسمابہ پولیس نے ایس ایچ او رانا عارف کی آشیرباد سے ان کے گھر میں منعقدہ نکاح کی تقریب میں چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرکے اہلخانہ کو ذدوکوب کیا، اے ایس آئی نثارچیمہ اور نفری نے توڑ پھوڑ کرکے گھر کے صندوق سے 27000روپے نقدی، بکری اور دیگر پارچہ جات چرا لے گئے، انہوں نے بتایا کہ پولیس سول وردی میں شا زور ڈالے پر سوار ہو کر آئے اور رقم نہ دینے پر 3 افراد گرفتار کرکے سامان چرا لے گئے اور الٹا ان افراد پر جھوٹا مقدمہ درج کر دیا انہوں نے کہاکہ کوٹسمابہ پولیس نے ظلم وزیادتی کرکے قانون کی دھجیاں بکھیری ہیں اعلی حکام فوری نوٹس لے کر انصاف فراہم کریں۔

فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -