مہنگائی کا طوفان، غریبوں کی کمر  ٹوٹ گئی، حکومتی دعوے فلاپ،شہری

مہنگائی کا طوفان، غریبوں کی کمر  ٹوٹ گئی، حکومتی دعوے فلاپ،شہری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ٹبہ سلطانپور (سٹی رپورٹر)حکومت شہریوں کوتاحال ریلیف نہ دے(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
 سکی تاحال ایک بھی وعدہ پورا نہ کیا تفصیل کے مطابق سروے میں ٹبہ سلطانپور کی ممتازسیاسی وسماجی شخصیات نواب محمد امین خان خاکوانی،ملک افتخاررسول آہیر،سردارمحمدخان کھچی، میاں خان مترو،افتاب خان منیس چوہدری قیصر عباس گھلو،اورچوہدری شجاعت وڑائچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے پی ٹی آئی کی حکومت نے غربت کے خاتمے اور معیشت کو مضبوط کرنے کے جو وعدے کئے تھے سب دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں غریب طبقہ کو گھرمل سکے نہ روزگارمہنگائی نے غریب طبقہ کاخون نچوڑکررکھ دیاہے اوپرسے ٹیکسزکی بھرمارنے عوام سے دووقت کی روٹی چھین لی ہے اور غریب طبقہ کے افرادفاقے کاٹنے پرمجبور ہیں جس کے باعث غریت اور لوٹ مارمیں اضافہ ہواہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت فوری طور پر اپنی پالیسیاں تبدیل کرے اور ریلیف دیکر ملک وقوم کوخوشحالی کی راہوں پر گامزن کرے۔
شہری