نوکری دلانے کا جھانسہ،رشتہ داروں کی نوجوان سے بدفعلی، کارروائی شروع
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)شوگرملز میں روزگار دلانے کا(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
جھانسہ دیکررشتہ داروں نے نوجوان کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالاپہلے واقعہ موضع لال پور مظفر گڑھ کے رہائشی محمد سجاول جام کے اپنے رشتہ دار انصر عباس کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے جس پر سجاول جام اکثر اوقات انصر کو روزگاردلانے کے لئے کہتا رہتا تھا، گزشتہ روز انصر عباس نے سجاول کو شیخو شوگر ملز میں روزگار دلانے کا جھانسہ دے کر اپنے دیگر ساتھی عباس چڑھا کے ہمراہ اسے موٹر سائیکل پر اٹھا کر تھانہ سنانواں کے علاقہ میں آگئے جہاں نالہ سردار کے قریب ویرانے میں لے جا کر دونوں نے اس کے ساتھ بدفعلی کی، حالت غیر ہونے پر اسے چھوڑ کر فرار ہو گئے، کوٹ ادو کے نواحی چک نمبر 564ٹی ڈی اے میں مستاجر زاہد پولی نے ہمسایہ عطا محمد فقیر بھٹی کی نوجوان بیٹی 18 سالہ نسیم بی بی کو اغوا کرکے لے گیا،جاتے ہوئے گھر سے 50ہزار روپے نقدی ایک تولہ طلائی زیورات بھی ساتھ لے گیا،کوٹ ادو کے نواحی چک نمبر 570 ٹی ڈی ایمیں ایک ہی رات میں نامعلوم چوروں نے آصف شہزاد آرائیں اور انعام الحق گھمن کے گھروں سے رات کی تاریکی میں قیمتی موبائل فون نقدی اور7ہزارأ درہم سمیت سات اٹھا کر فرار ہو گئے جبکہ تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ قصبہ گجرات میں عمر مجید قریشی کی شاندار جوس کارنر تالے توڑ کر نامعلوم چور نقدی دو لاکھ 5ہزار چوری اٹھا کر لے گئے، پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
بدفعلی