پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ہنر اہمیت کا حامل،فواد چودھری

 پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ہنر اہمیت کا حامل،فواد چودھری

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی  وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں ہنر کی اہمیت پہلے سے زیادہ ہوگئی ہے، نوجوانوں کے ہنر کو استعمال کرکے ترقی کی جاسکتی ہے،ہماری سوچ پروگریسو ہونی چاہیے، بہت سی ٹیکنالوجی آئی اور ہماری نظر سے گزر کر چلی گئی، ہماری عدالتوں میں زیادہ تر ججز ٹیکنالوجی سے آشنا نہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی60فیصد آبادی کی عمر30 سال سے کم ہے،ہنر ہی ہے جو آپ کو دوسروں سے ممتاز کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ہنر بہت اہمیت کا حامل ہے، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کامیاب پروگرام ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا،انٹر پرینیورشپ اب اوپر آ رہی ہے، ہماری سوچ پروگریسو ہونی چاہیے، بہت سی ٹیکنالوجی آئی اور ہماری نظر سے گزر کر چلی گئی،فیکس ہماری آنکھوں کے سامنے ختم ہوگیا، زندگی کی رفتار تیز ہے اگر ہم نے فالو اپ نہ رکھا تو ہم پیچھے رہ جائیں گے۔

فواد چودھری

مزید :

صفحہ اول -