کورونا سے مزید 65اموات، 38ممالک سے آمد پر مکمل پابندی، ویکسی نیشن کیلئے 19سال عمر والوں کی بھی رجسٹریشن کا فیصلہ 

کورونا سے مزید 65اموات، 38ممالک سے آمد پر مکمل پابندی، ویکسی نیشن کیلئے 19سال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 65 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 20465ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 8 ہزار 576 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 724 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ دوسری جانب 19 سال سے زائد عمر کے افراد کی بھی کل سے ویکسی نیشن کیلئے رجسٹریشن شر وع ہو جائے گی۔ این سی او سی کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی صدارت میں ہوا، جس میں اب تک چاروں صوبوں میں ہونے والی ویکسی نیشن اور رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی اوسی اسد عمر نے ٹویٹ میں کہاکہ اب تمام آبادی کیلئے رجسٹریشن اوپن ہوگی۔دوسری جانب بھارت، جنوبی افریقہ، ایران، بنگلہ دیش، برازیل، زمبابوے سمیت ایشیاء، یورپ اور لاطینی امریکہ کے کئی ممالک سمیت 38 ممالک سے پاکستان آمد پر مکمل سفری پابندی عائد کردی گئی ہے،اس کے علاوہ دیگر ممالک سے پاکستان آنیوالے تمام مسافروں کا 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں وزارت صحت حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں تیار کردہ کورونا ویکسین کو آئندہ ہفتے مارکیٹ میں لانے کے منصوبے پر غور کیا جا رہا ہے۔
کورونا وائرس

مزید :

صفحہ اول -