پی پی اتحاد میں واپسی سے پہلے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سے دستبردار ہوں،(ن) لیگ 

      پی پی اتحاد میں واپسی سے پہلے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سے دستبردار ...

  

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 29 مئی کو(ن) لیگ کی میزبانی میں ہوگا۔ پیپلز پارٹی اور اے این پی کی قیادت کومدعو نہیں کی گئی۔ اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمن کریں گے۔ سربراہی اجلاس میں نوازشریف وڈیو لنک سے شریک ہوں گے۔مسلم لیگ(ن) کے صدر شہبازشریف، سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی و دیگر سینر رہنما  اجلاس میں شریک ہوں گے۔   بی این پی مینگل کے سردار اختر مینگل اجلاس میں وڈیو لنک  کے ذریعے شریک ہوں گے،محمود خان اچکزئی، افتاب شیرپاؤں، ڈاکڑ عبدالمالک، شاہ اویس نورانی شریک ہوں گے۔ سربراہی اجلاس میں پیپلز پارٹی اور اے این پی  کے بارے میں واضح فیصلہ کیا جاے گا۔پی ڈی ایم بجٹ اجلاس سمیت آئندہ کی حکمت عملی بھی مرتب کرے گی دوسری طرف مسلم لیگ ن  نے  پاکستان پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی سے متعلق کڑی شرط  عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ   پیپلزپارٹی پہلے سینیٹ میں  اپوزیشن لیڈر  سے دستبردار ہو  پھر اتحاد میں واپسی  ہو سکتی ہے۔مسلم   لیگ (ن) کی غیر رسمی مشاورتی بیٹھک میں پارٹی رہنماؤں کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ ن لیگ نے یوسف رضا گیلانی کا عہدہ چھوڑنے کی شرط عائد کر دی۔ ذرائع کے مطابق  ن لیگ کے فیصلے کو پی ڈی ایم کے سربراہ کی حمایت بھی حاصل ہے۔ن لیگ کی رائے ہے  جہاں سے اتحاد ٹوٹا وہیں سے دوبارہ جوڑا جائے۔

پی ڈی ایم

مزید :

صفحہ اول -