فیلڈ کارکردگی کے لحاظ سے اضلاع کی درجہ بندی کی جائیگی: فردوس

  فیلڈ کارکردگی کے لحاظ سے اضلاع کی درجہ بندی کی جائیگی: فردوس

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کے نئے سفر میں لیہ کی عوام کو اس کا حق ملا ہے۔وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لیہ کی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی سے جڑا 14 ارب روپے سے زائد کا تاریخی ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار فردوس عاشق نے اپنے بیان میں کیا۔فردوس عاشق نے کہاکہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے حکومت ”خدمت آپکی دہلیز پر“ پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے جس کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارجلد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ”خدمت آپکی دہلیز پر“ کے نام سے ایپ تیارکی گئی ہے اور شہری اسے پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ہفتہ صفائی میں کوڑا کرکٹ، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ اٹھانے، سٹریٹ لائٹس کی مرمت، وال چاکنگ ختم کرنے کیلئے مہم چلائی جائے گی۔ہفتہ نکاسی آب میں سیوریج کے نکاس، ڈرینز، مین ہولز، پبلک ٹوائلٹس کی صفائی کی جائے گی۔ہفتہ صفائی ستھرائی سرکاری عمارات دفاتر کی صفائی، وائٹ واش، پارکوں اور گرین بیلٹس کی خوبصورتی کیلئے ہوگا۔ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ محکمے سرکاری معمولات کے علاوہ ہر ہفتے ایک تھیم کے تحت کام کریں گے۔پروگرام میں سول سوسائٹی، مقامی افراد اور ٹائیگر فورس کو بھی شریک کیا جائے گا۔ہر ہفتے دیئے گئے ٹارگٹس پر عوام سے براہ راست فیڈ بیک لیا جائے گا اورفیلڈ سرگرمیوں کوایپ کی مدد سے مانیٹر کیا جائے گا۔کارکردگی کے لحاظ سے اضلاع کی درجہ بندی کی جائے گی۔

فردوس 

مزید :

صفحہ اول -