میٹرک،انٹرمیڈیٹ امتحا نا ت کا شیڈول جلد فا ئنل ہوگا، چیئر مین لاہور بورڈ
لاہور (لیڈی رپورٹر) چیئر مین لاہور بورڈ ڈاکٹر مرزا حبیب کا کہنا ہے کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحا نا ت کا شیڈول جلد فا ئنل کر لیا جا ئے گا متوقع طو ر پر جون کے آخری ہفتہ سے امتحا نا ت لینے کا آغاز کر دیا جا ئے گا۔ ڈیوٹی دینے والے عملے کو کورونا ویکسن لگوانے کے حوالے سے ابھی تک ہمیں با قاعدہ نوٹیفیکیشن جا ری نہیں ہوا ہے لیکن ہمیں جیسے ہی حکو مت کی جانب سے ایسے احکا مات ملے تو ہم محکمہ ہیلتھ سے رجو ع کر یں گے۔امتحا نا ت کا وقت پر انعقاد اور سینٹرز پر ایس اوپیز سمیت تما م تر سہولیات کی فرا ہمی ہما ری اولین ترجیح ہے۔ روزنا مہ ”پا کستا ن“ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ میڑک اور انٹر میڈیٹ کے امتحا نی شیڈول جلد جا ری کر دیا جا ئے گا لیکن تا حا ل ابھی تک کو ئی ڈیٹ فا ئنل نہیں کی گئی ہے لیکن امید ہے کہ جو ن کے آخری ہفتہ سے امتحا نا ت کا آ غا ز کر دیا جا ئے گا اور بورڈ اس حوالے سے با قا عدہ شیڈول جا ری کر ے گا۔ایجوکیشن اتھارٹیز کو ویکسی نیشن کروانے والے امتحانی عملے فہرست تیار کر نے کا کہا گیا ہے۔ صرف انہی اساتذہ کی امتحانات میں ڈیوٹیاں لگائی جائیں جو ویکسی نیشن کا عمل مکمل کروا چکے ہوں گے۔
مرزا حبیب