وزیراعظم کا دورہ لیہ بہترین سکیورٹی انتظامات  پر پولیس افسروں،اہلکاروں کو شاباش

وزیراعظم کا دورہ لیہ بہترین سکیورٹی انتظامات  پر پولیس افسروں،اہلکاروں کو ...

  

 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)  وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

 وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دورہ لیہ کے موقع پر پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے،ریجنل پولیس آفیسر ڈی آ ئی جی محمد فیصل رانا ان انتظامات کی براہ راست نگرانی کرتے رہے،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی آمد سے پہلے ہی آر پی او فیصل رانا نے لیہ میں سیکورٹی انتظامات کی نگرانی سنبھال لی،وہ ہیلی پیڈ زسے لے کر وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مصروفیات کے مقامات اور روٹ کے ایک ایک پوائنٹ پر سیکورٹی امور کی نگرانی کرتے ہوئے تعینات اہلکاروں اور افسران کو ہدایات دیتے رہے،آر پی ا وفیصل رانا نے چند روز قبل اس دورہ کے حوالے سے سیکورٹی کا جو ماسٹر پلان بنایا تھا اس کی ایک ایک شق پر انہوں نے اپنی نگرانی میں عمل کروایا،آر پی او فیصل رانا کی نگرانی میں کئے گئے سیکورٹی انتظامات کو ہر سطح پر سراہا گیا،وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے رخصت ہو جانے کے بعد آر پی او فیصل رانا نے شاندار،جاندار اور فول پروف سیکورٹی انتظامات پر ڈی پی او لیہ سید علی رضا،پولیس افسران اور اہلکاروں کو شاباش دی۔

شاباش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -