عوام حکومت سے تنگ، تبدیلی سرکار کی رخصتی ضروری، جاوید ہاشمی

عوام حکومت سے تنگ، تبدیلی سرکار کی رخصتی ضروری، جاوید ہاشمی

  

 ملتان (سٹی رپورٹر) سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور انتقامی کارروائیوں سے بزدلی کا مظاہرہ کررہی ہے حکومت نے اور وزیراعظم نے عوام سے جتنے بھی وعدے کئے تھے کسی ایک وعدے کی بھی تکمیل نہی ہوئی (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

ہے ریاست مدینہ کے دعویداروں نے ملک کوتباہ و برباد کردیا ہے اب عوام موجودہ حکمرانون سے نجات چاہتی ہے درگاہ حضرت چادروالی سرکار رح کے سجادہ نشین حضرت صاحبزادہ پیر سید علی حسین شاہ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصی پر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر حملہ کرکے عالم اسلام کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے اسرائیل کی ریاستی دھشت گردی کے خلاف پوری دنیا کے مسلمانوں نے آواز بلندکی ہے امت مسلمہ ظلم کے خلاف متحد نہ ہو? تو مقدس مقامات کی حفاظت مشکل ہو جائی گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک فیڈریشن پاکستان و وسیب ڈویلپمنٹ فورم ملتان کے سربراہ سوشل ترقیاتی گروپ ملتان کے چیئرمین ملک محمد یوسف کی رھائش گاہ پر منعقدہ سیاسی وسماجی اور مزہبی رہنماؤں کے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر شیخ طارق رشید،ملک انورعلی، راؤ عبدالقیوم شاہین، میاں جمیل احمد، شیخ صلاح، ملک عرفان اتیرا، راناالطاف حسین،ملک ثاقب، رکن الدین ندیم حامدی،ملک عبدالرحیم،قاضی بشیر گولڑوی،ڈاکٹرارشدعلی بلوچ،پروفیسر عبدالماجد وٹو،علامہ انوارالحق مجاھد، حافظ محمد ظفرقریشی،خاورشفقت بھٹہ،شیخ طاہرامجد، مشرف علی قریشی،الحاج اشرف علی قریشی۔ملک نوازاتیرا۔ملک رمضان اعوان۔ملک اقبال اعوان۔رانااسلم ساغر۔پروفیسر عنایت علی قریشی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

جاوید ہاشمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -