شکوک وشبہات کی موجودگی میں دونوں کی باقاعدہ وضاحت آنی چاہئے

شکوک وشبہات کی موجودگی میں دونوں کی باقاعدہ وضاحت آنی چاہئے

  

جے یو آئی کے مرکزی رہنما مولانا امجد علی خاں نے کہا ہے کہ ہم تو یہی سمجھتے ہیں کہ شہباز شریف اور مریم نواز پی ڈی ایم کے ایشو ز پر ایک پیج پر ہی ہیں پھر بھی اگر مسلم لیگ (ن) کے اندر یا پھر میڈیا میں اس ایشو کے حوالے سے اگر کوئی شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں تو یقینی طور پر اس کا جواب مسلم لیگ کو ہی دینا چاہئے اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی طرف سے اس ایشو پر کوئی باقاعدہ وضاحت بھی آ جائے گی اور یہ وضاحت آنی بھی چاہئے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔

مولانا امجد علی خاں 

مزید :

صفحہ اول -