مریم اورشاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ (ن)میں دراڑوں کو واضح کر دیا

   مریم اورشاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ (ن)میں دراڑوں کو واضح کر دیا

  

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی نے ن لیگ میں دراڑوں کو واضح کر دیا ہے شہباز شریف اپوزیشن کو اکھٹا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور شاہد خاقان عباسی انکے متصادم بات کر رہے ہیں میں شہباز شریف سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ پہلے اپنی جماعت کے اندر ایک نکتہ نظر واضح کریں اور ایک پیج پر ہونے کا عملی ثبوت دیں ہم پی ڈی ایم کے سر براہ مولانا فضل الرحمن سے بھی کہنا چاہتے ہیں کہ ان حالات میں اب ان کو بھی فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ کہاں کھڑے ہیں۔ایشو آف دی ڈے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ ساتھ دیتی تو آج نہ صرف پنجاب حکومت بلکہ مرکزی حکومت سے بھی نجات مل چکی ہوتی۔

قمر زمان کائرہ 

مزید :

صفحہ اول -