چچا کی بات کی بھتیجی نے نفی کردی،دونوں ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالتے نظر آئینگے

چچا کی بات کی بھتیجی نے نفی کردی،دونوں ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالتے نظر آئینگے

  

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما صداقت عباسی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی ہر کوشش ناکام ہو گی سب کو علم ہو گیا ہے کہ چچا اور بھتیجی ایک پیج پر نہیں ہیں چچا شہبا ز شریف کی کہی ہوئی ہر بات کی نفی ان کی بھتیجی مریم نواز کردیتی ہیں یہ دونوں کبھی بھی ایک پیج پر نہیں تھے اور نہ ہی ایک پیج پر اکھٹے ہوں گے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اسی طرح سے ایک دوسرے کے ساتھ لڑتے جھگڑتے رہیں گے اور ہم موجودہ آئینی مدت بھی پوری کریں گے اور یہ اسی طرح سے اب ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالتے ہوئے نظر آئیں گے۔ 

صداقت عباسی 

مزید :

صفحہ اول -