جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بننے سے محرومیوں کا ازالہ ہوگا، مشتاق احمد

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بننے سے محرومیوں کا ازالہ ہوگا، مشتاق احمد

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیکرٹری آبپاشی جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ حکومت کا ایک انقلابی قدم ہے جس سے جنوبی پنجاب کے مسائل  ترجیحی بنیادوں پربروقت حل ہونگے۔اور اس سیکرٹریٹ کے قیام سے علاقہ کی (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

محرومیوں کا بھی ازالہ ہوگا وہ بہاولپورمیں سیکرٹری آفس جنوبی پنجاب کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔سیکرٹری آبپاشی کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے کہا کہ بہاولپورڈویژن ایک زرعی علاقہ ہے جہاں کے لوگ زراعت پر انحصار کرتے ہیں اور ملکی ترقی میں ایک اہم کردار بھی ادا کر رہا ہے جس کی وجہ سے سیکرٹری آبپاشی کا آفس بہاولپورمیں بنایا گیا ہے تاکہ پانی کے مسائل بہتر طریقہ سے حل ہو سکے۔سیکرٹری آبپاشی نے مزید کہا کہ ماضی میں اس علاقہ میں پانی چوری کی بہت زیادہ شکایات تھیں اس حوالے اب تک جو بھی شکایات مجھے موصول ہوئی ان شکایات کا ازالہ کیا گیا مگر پانی چوری کی مکمل روک تھام کیلئے ابھی مذید اقدامات کیے جارہے ہیں بہت جلد اس پر قابو پالیا جائے جس سے ٹیل پر پانی کی فراہمی ممکن ہو جائیگی اور پانی کی منصفانہ تقسیم کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ آبیانہ اور تاوان کی وصولی کے لیے جدید نظام بنایا جا رہا تاکہ ریونیو میں اضافہ کے ساتھ ساتھ کرپشن کی روک تھام کی جا سکے۔سیکرٹری آبپاشی نے مذید کہا کہ پانی چوری کی روک تھام کے لیے فورس بنا ئی جا رہی ہے اور پانی چوری میں ملوث اہل کاروں کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئیگی۔اس موقع پرعروج الحسن ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن، محمد فیصل مشتاق ایڈیشنل سیکریٹری ٹیکنیکل،عبدالجبار گجرڈپٹی سیکرٹری ایڈمن،محسن نزیرڈپٹی سیکرٹری ڈیویلپمنٹ،حافظ احمد سعیدسیکشن آفیسر جنرل،شاہد محمود چشتی سیکشن آفیسر آپریشن،ارشاد احمد بھٹی سیکشن آفیسر اسٹیبلشمنٹ و دیگر اافیسران بھی موجود تھے۔

مشتاق احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -