انٹرمیڈیٹ امتحانات جون کے آخری ہفتے میں متوقع، انتظامات کی تیاری تیز

انٹرمیڈیٹ امتحانات جون کے آخری ہفتے میں متوقع، انتظامات کی تیاری تیز

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

نے کہا ہے کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام  انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات2021 (بارہویں کلاس)  جون کے آخری ہفتے میں متوقع ہیں - امتحان کے انعقاد کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں، موصول شدہ تمام کیٹگریز کے داخلہ فارمز کی جانچ پڑتال و اہلیت کی چیکنگ جاری ہے اور جن امیدواروں و ادارہ جات کو بذریعہ ایس ایم ایس یا بذریعہ مراسلہ جات اعتراضات کمی فیس، تصدیق، فراہمی این او سی، تبدیلی مضامین اور فراہمی اولڈ بورڈ پوسٹنگ کے سلسلے میں بھیجے گئے ہیں، وہ فوری طور پر اپنے جوابات جمع کروائیں تاکہ ان کو رولنمبرز کی ترسیل و تکمیل بروقت ممکن بنائی جاسکے علاوہ ازیں جن امیدواروں نے 2020 میں پنجاب کے کسی دوسرے بورڈ میں گیارہویں کلاس کا باضابطہ داخلہ بھیجا تھا مگر کیونکہ 2020 میں گیارہویں کلاس کے امتحان کا انعقاد نہیں ہوا تھا اور ایسے اہل امیدواران کو حکومتی پالیسی کے مطابق بارہویں کلاس میں پروموٹ کر دیا گیا تھا مگر اب 2021 میں سالانہ امتحان کیلئے ایسے جن امیدواروں نے بارہویں کلاس کا داخلہ ڈی جی خان بورڈ میں بھیجا ہے تو انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ بورڈ سے 2020 میں بھیجے گئے داخلہ فارم کی اپنے متعلقہ بورڈ کی مجاز اتھارٹی سے تصدیق شدہ کاپی بمعہ رول نمبر فوری بھجوادیں تاکہ ان کے 2021 میں بارہویں کلاس کے داخلہ کو باضابطہ کر کے ان کی ایلیٹ کی توثیق کی جاسکے اوران کو رولنمبرز جاری کئے جاسکیں - ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجدحسین نے واضح کیا کہ جن امیدواروں نے 2020 میں ڈیرہ غازی خان بورڈ میں گیارہویں کلاس کا داخلہ بھیجا تھا اور ان کو بمطابق اہلیت رولنمبرز جاری کرنے کے بعد 2020  میں بمطابق حکومتی پالیسی بارہویں کلاس میں  پروموٹ کردیاگیا تھا بعد ازاں ایسے امیدواران N.O.C. لے کر اب بارہویں کلاس کا امتحان پنجاب کے کسی دوسرے بورڈ سے دے رہے ہیں تو ایسے امیدواران کے داخلہ فارمز کی تصدیق شدہ کاپیاں بمعہ رولنمبرز متعلقہ بورڈ کو بھجوا دی گئی ہیں ڈپٹی کنٹرولر امتحانات نے کہا ہے کہ کسی نامساعد حالات یا ہارڈ شپ کی وجہ سے اگر کوئی امیدوار سالانہ امتحان 2021کیلئے اپنا داخلہ فارم نہیں بھجوا سکا  تو وہ فوری طور پر تین گنا فیس اور پانچ سو روپے یومیہ جرمانہ کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروا سکتا ہے تاکہ وہ سالانہ امتحان 2021 ء میں شریک ہو سکے-مزید معلومات کیلئے دفتر بورڈ سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

تیاری تیز 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -