ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، مختلف افسروں کے تبادلے

ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، مختلف افسروں کے تبادلے

  

  ملتان (سپیشل رپورٹر)ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک اہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے مختلف آفسیران کے (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

تقر ر تبادلے کر دیئے۔اس ضمن میں سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ کی ہدایا ت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 18کے محمد سرور کو ڈپٹی ڈائریکٹر کمیونٹی ڈویلپمنٹ بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا۔ محمد سرور بطور ڈائریکٹر پلاننگ ڈیرہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کام کر رہے ہیں۔ گریڈ16کے سنیئر سب ڈویژنل انجینئرطالب حسین کا تبادلہ مظفرگڑھ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ میں کر دیا گیا۔ طاہر حسین بطور سنیئرسب ڈویژنل انجینئر لیہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے۔

تبادلے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -