حکومت فلاپ، عوام کو بجٹ میں  ریلیف فراہم کیاجائے، نوید الرحمن ہاشمی

حکومت فلاپ، عوام کو بجٹ میں  ریلیف فراہم کیاجائے، نوید الرحمن ہاشمی

  

ملتان (خصو صی  رپورٹر  )پیپلز لائرز فورم کے سیکرٹری نوید الرحمن ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس چکے ہیں۔ حکومت 

(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

مکمل طور پر نا کام ہو چکی ہے۔ جن حکومتوں کو عوامی حمایت حاصل نہیں ہوتی وہ عوام کے دکھ درد کو نہیں سمجھ سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے غریب عوام کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں ہے لوگ خودکشیوں پر مجبور ہیں غریب طبقہ مزید غریب اور مڈل کلاس بھی انتہائی پریشان کن حالات کا سامنا کرنے پر مجبور ہے حکومت کو چاہیے کہ عوام کو بجٹ میں ریلیف فراہم کرے۔

نوید الرحمن ہاشمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -