کوٹ ادو، قبضہ گروپوں کیخلاف آپریشن،4غیرقانونی دکانیں مسمار

کوٹ ادو، قبضہ گروپوں کیخلاف آپریشن،4غیرقانونی دکانیں مسمار

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)وزیر اعظم کے سخت احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو کی ناجائز قابضین کے خلاف کارؤائی کیچکنمبر 611ٹی ڈی اے میں سرکاری کمرشل(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

 اراضی میں بنائی گئی4 غیر قانونی دکانیں مسمار کردیں،قابضین عرصہ دراز سے سرکاری اراضی پر دکانیں بناکر بیٹھے تھے جنکی مالیت لاکھوں روپے تھی،حکومت کی ہدایت پر سرکاری اراضی واگزار کرانے کا سلسلہ جاری ہے تفصیل کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے سخت احکامات کی روشنی میں نا جائز قابضین سے سرکاری اراضی واگزار کرانے کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ روزاسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چک نمبر611ٹی ڈی اے میں کاروائی کرتے ہوئے سرکاری کمرشل اراضی پر تعمیر کی گئی 4دوکانیں مسمار کرکے اراضی واگزار کرالی،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض جتالہ نیبتایا کہ قابضین عرصہ دراز سے کمرشل اراضی پر دوکانات تعمیر کرکے قبضہ کیا ہوا تھا، کمرشل اراضی جس کی مالیت 20لاکھ روپے بنتی ہے واگزار کرائی ہے،انہوں نے کہا کہ نا جائز قابضین کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے،سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

دکانیں مسمار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -