کبیروالا، قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک، کارروائی تیز
بارہ میل (نامہ نگار) قتل کا ایک نامزدملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا جبکہ دوسرے ملزمان آزاد ہیں پولیس ہمارے ملزمان کو گرفتار کرے، رشتہ دار،مقتول کے بھائی کو قتل کی پیروی سے روکنے کے لیے گھر کے باہر ہوائی فائرنگ کی گئی علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیاتفصیل کے مطابق چوپڑہٹہ کے رہائشی رب نواز چدھڑ نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ میرے سگے(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)
بھائی محمد نواز جو کہ کبیروالا میں رہائش پذیر تھا ملزمان وسیم ولد ذو الفقارقوم سمیجہ سکنہ جھلار مدینہ اور ناصر و لد ملازم قوم جوئیہ سکنہ کبیروالا کا ہماری رشتہ دار خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اسی بنا پر یہ لوگ کبیروالا میرے بھائی کے گھر ہماری رشتہ دار خاتون کو ملنے گئے اور رات کی تاریکی میں گھر گھس گئے جہاں پر ملزمان وسیم او ر ناصر کی میرے بھائی کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزم وسیم میرے بھائی کے سر میں پسٹل کی گولی ماری جوکہ اس کے آنکھ میں لگی میرا بھائی شدید زخمی ہوگیا بعد میں فوت ہوگیا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،اہل خانہ کے شور واویلا پر اہل علاقہ اکٹھے ہوگئے 15کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی پوسٹ مارٹم کے بعد ڈیڈ باڈی ورثاء کے حوالے کی گئی،مقتول کے بھائی رب نوازچدھڑ کی مدعیت میں نامزد ملزمان وسیم ولد ذوالفقار قوم سمیجہ، ناصرولد ملازم قوم جوئیہ اور دو کس نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا،قتل کا نامزد ملزم وسیم قوم سمیجہ گذشتہ روز عبدالحکیم میں ایک واردات کے دوران پولیس مقابلے میں مارا گیاجبکہ دوسرے ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوئے اس سلسلے میں اہلیان چوپڑہٹہ اللہ دتہ چدھڑ،چوہدری عمر چدھڑ،اللہ دتہ بلوچ،سکندر پیرائیں،فرید بلوچ،شان چدھڑ،اکبر حیات چدھڑ،بسمہ اللہ، ابوبکر چدھڑ اور مزمل چدھڑ و دیگر نے گذشتہ رو ز پولیس تھانہ سٹی کبیروالا کے خلاف احتجاج کیا اوروزیر اعلی پنجاب،آئی جی پنجاب اورآر پی او ملتان سے اپیل کی کہ جلد از جلد قتل کے باقی نامزد ملزمان کو گرفتار کرے۔
ہلاک