رورل ہیلتھ سنٹر ٹبہ سلطانپور، بااثر افراد کوارٹرز پر قابض

رورل ہیلتھ سنٹر ٹبہ سلطانپور، بااثر افراد کوارٹرز پر قابض

  

ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان)کروڑوں روپے کی لاگت سے رورل ہیلتھ سنٹر ٹبہ سلطان پور میں رات کے وقت ڈیوٹی دینے والے ملازمین کے لئے رہائشی کواٹر تعمیر کروائے تھے تاکہ رات کے وقت ایمرجنسی میں ڈاکٹروں سمیت تمام ضروری عملہ دستیاب ہوسکے رورل(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

 ہیلتھ سنٹر میں زیادہ تر عملہ مقامی ہونے کے باعث ڈیوٹی کے بعد اپنے گھروں میں واپس چلا جاتا ہے اور ضرورت پڑنے پر واپس آجاتے ہیں جس کے باعث کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائے گئے رہائشی کواٹروں پرایک درجن سے زائد بااثر اور آؤٹ سائیڈر افراد کئی سالوں سے قابض ہوکر دھڑلے کے ساتھ بجلی، گیس، ٹیلی فون، انٹرنیٹ سمیت تمام ضروری سہولیات مفت میں حاصل کرکے کواٹروں کا کرایہ بھی بچارہے ہیں جس کے باعث حکو مت کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایاجارہا ہے اسسٹنٹ کمشنر میلسی عبدالرزاق ڈوگر نے گذشتہ سال عوامی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کرہسپتال کے رہائشی کواٹر خالی کروانے کے لئے چند روز کی مہلت دی لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود ابھی تک بااثر افراد سے رہائشی کواٹر خالی نہیں کروائے گئے علاقہ کی مختلف تنظیموں کے افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے رورل ہیلتھ سنٹر ٹبہ سلطان پور کے رہائشی کواٹروں بااثر قابضین سے خالی کروانے کامطا لبہ کیا ہے۔

قابض

مزید :

ملتان صفحہ آخر -