چوک سرور شہید میں وارداتوں کا چھکا، شہریوں کا پولیس کیخلاف احتجاج

چوک سرور شہید میں وارداتوں کا چھکا، شہریوں کا پولیس کیخلاف احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوک سرور شہید (نا مہ نگار+سپیشل رپورٹر )چوک سرور شہید میں ایک ہی رات میں چوری کی چھ وارداتوں میں لا کھوں (بقیہ نمبر50صفحہ6پر)
کا مال پار،نان سٹاپ وارداتوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا،  تفصیل کے مطا بق چوک سرور شہید میں چوروں کا ایک ہی رات میں وارداتوں کا چھکا،چھ شہریوں کے گھروں سے لاکھوں کا مال چوری کر لیا گیا،پہلی واردات محلہ کریم ٹاؤن کے رہائشی انعام الحق دلاور،کے گھر ہو ئی جس میں نا معلوم چور تین قیمتی مو بائل فون مالیتی تقریبا 1لاکھ دس ہزار اور نقدی 13ہزار روپے اور طلائی زیورات مالیتی تقریبا سوالاکھ چوری کر کے لے گئے جبکہ دیگر پا نچ وارداتوں میں شہریوں  بشیر احمد جھورڑ، محمد الطاف کھو کھر، محمد اکبر جھورڑ، پٹھا نہ خان کمپنی کمانڈر رضاکاران،طیب الطاف ایڈووکیٹ کے گھر سے نا معلوم چور موبائل لیکر فرار ہو گئے جبکہ واردات کا علم شہریوں کو صبح بیدار ہو نے پر ہوا،چوری کی پے درپے وارداتوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا،چوری،راہزنی، ڈکیتی کی بڑھتی ہو ئی وارداتوں نے پو لیس تھا نہ سرور شہید کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے،متاثرین بشیر احمد جھورڑ، محمد الطاف کھو کھر، محمد اکبر جھورڑ، پٹھا نہ خان کمپنی کمانڈر رضاکاران،طیب الطاف ایڈووکیٹ، انعام الحق دلاوراور شہریوں نے پو لیس تھا نہ سرور شہید کے خلاف شدید احتجاج کر تے ہو ئے ڈی پی او مظفرگرھ سے فوری نوٹس لینے اور کاروائی کا مطا لبہ کیا ہے  چوک سرور شہید میں چوری، راہز نی اور ڈکیتی کی وارداتیں برھ گئیں،ایس ایچ او منیر حسین کی کارکر دگی پر سوالیہ نشان لگ گیا گذشتہ ایک ہفتے کے دوران نا معلوم موٹر سائیکل ڈکیتوں نے شہر میں سنسنی پھیلا دی، موٹر سائیکل ڈکیتوں نے غلہ منڈی کے آڑھتی سے ساڑھے چار لاکھ اور زرعی مر کز چک نمبر567/TDAسے گن پوائنٹ پر دو لاکھ روپے نقدی لیکر فرار ہو گئے قبل ازیں بھی موٹر سائیکل چھیننے اور راہز نی کی متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں،جن کا پو لیس تھا نہ سرور شہید ابھی تک کو ئی سراغ نہ لگا سکی ہے پے درپے وارداتوں نے چوک سرور شہید کے شہریوں کو عدم تحفظ میں مبتلا کر دیا ہے،شہریوں نے مبینہ طور پر الزام لگایا ہے کہ موجودہ ایس ایچ او کی تھا نہ سرور شہید تعینا تی سے چوک سرور شہید اور گردو نواح میں وارداتیں حد سے زیادہ برح گئیں ہیں ان بڑھتی ہو ئی وارداتوں نے شہر میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے چوک سرور شہید کے شہریوں نے SHOتھا نہ سرور شہید منیر حسین کے خلاف شدید احتجاج کر تے ہو ئے DPOمظفرگڑھ سے فوری نوٹس لینے اور SHOکے تبادلے کا مطا لبہ کیا ہے۔ 
خوف وہراس