قتل،اقدام قتل کا مقدمہ، سابق ایم پی اے شہزاد مقبول بھٹہ اور دیگر کی عبوری ضمانت پر سماعت، پولیس  کو ریکارڈ جلد ازجلد مکمل کرنیکا حکم

قتل،اقدام قتل کا مقدمہ، سابق ایم پی اے شہزاد مقبول بھٹہ اور دیگر کی عبوری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان (خصو صی  رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان ملک امان اللہ خان نے سابق مسلم لیگی ایم پی اے میاں شہزاد مقبول (بقیہ نمبر51صفحہ6پر)
بھٹہ سمیت دیگر چھ ملزمان کی قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں عبوری ضمانت پر سماعت وکلا دلائل اور پولیس ریکارڈ مکمل کرنے کے لئے یکم جون تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ سماعت کے موقع پر ایم پی اے کے حلقے کے عوام کی بھاری تعداد ضلع کچہری پہنچ گئی تھی اور شہزاد مقبول بھٹہ کے حق میں نعرہ لگانے کے ساتھ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔قبل ازیں فاضل عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنما میاں شہزاد مقبول بھٹہ سمیت دیگر ملزمان نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان خلاف پولیس تھانہ قطب پور نے 18 مئی کو قتل کرنے اور زمین پر قبضہ  کرنے کا مقدمہ نمبر 484 درج کیا،شہزاد مقبول بھٹہ اور انکے دس ساتھیوں پر 6 ملزمان کو زخمی کرنے کی دفعات بھی درج ہیں۔مدعی فیاض احمد نے ملزمان ریاض کھر، ظفر،آصف،تنویر عرف بلا،عادل اور مظہر وغیرہ کو ملزم ٹھہرایا،زخمیوں میں اعجاز، سراج، اقبال، اظہر کے نام شامل ہیں۔ جھگڑے میں اشفاق نامی شہری  قتل بھی ہوا تھا۔اس موقع پر شہزاد مقبول بھٹہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں وفات پانے والے کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں۔ مرنے والا اور زخمی ہونے والے افراد انکے ہی کارکن تھے،  مخالفین ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت انہیں پھنسا رہے ہیں،انکا اس وقوعے سے کوئی تعلق نہیں، مخالفین جلد منظر عام پر ہونگے، وہ انتشار پسند ہیں نہ کوئی بدمعاش ہیں۔انہیں اللہ کے بعد عدالتوں سے انصاف کی امید ہے، وہ سرخرو ہوں گے۔ کوئی بھی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ممبران اپنے حلقے میں انتشار کی اجازت نہیں دے سکتا۔
حکم