بجٹ میں غر یبوں کو ریلیف ملاتوحالات میں بہتری ممکن: پاکستان فورم 

بجٹ میں غر یبوں کو ریلیف ملاتوحالات میں بہتری ممکن: پاکستان فورم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سٹی رپورٹر)مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام پریشانی میں مبتلا ہو گئی ہے پرائز کنٹرول کمیٹیوں کو ایکٹو کرکے مہنگائی کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے آنے والے بجٹ میں غریب کو ریلیف دیاجائے تو حالات کچھ بہتر ہو سکتے ہیں بجٹ عوام دوست ہونا چاہے جس میں غریبوں کو ریلیف ملتان چاہے امید ہے کہ حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب اپنے وعدوں کے مطابق عوام کو ایسا بجٹ دیں گے جس سے مہنگائی کے طوفان کا (بقیہ نمبر47صفحہ7پر)
مقابلہ کیا جا سکے گا بجلی پٹرول کی قیمتوں میں واضع کمی کرکے مہنگائی کو روکا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار مختلف سماجی رہنماؤں نے پاکستان فورم میں اظہا رخیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شعور ترقیاتی تنظیم کے چیئر مین شاہد انصاری،،روہی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے چیئر مین ڈاکٹر فاروق لنگاہ،سماجی رہنما احسان خان سدو زئی، خواجہ ضیاء صدیقی، ایڈو کیٹ جام آصف، خود ساختہ مہنگائی کی وجہ سے ہر شخص پریشان ہے کیونکہ غریب عوام میں اب اشیاء خورد نوش کی خریداری کی ہمت نہیں ہے حکمرانوں کو اب کوشش کرنی چاہیے کہ وہ آنے والے بجٹ میں غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے تاکہ وہ پریشانی سے نکل سکے انہوں نے کہا ہے خود ساختہ مہنگائی کرنے والے، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بھی فی الفور کاروائی کی ضرورت ہے جب تک ان کے خلا ف شکنجہ مضبوط نہیں کیا جائے گا اس وقت تک مسائل حل نہیں ہونگے محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر کیپلیکس کی ڈائریکٹر سعدیہ کرمانی،پاکستان یوتھ لیگ کی سربرا ہ، عنبرین بلوچ، سماجی رہنما نسرین جعفری نے کہاہے کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں سوچی سمجھی سازش کے ذریعے غریب عوام کو مہنگائی کے چکر میں پھنسایا ہوا ہے آئے روز کی مہنگائی کی وجہ سے شہری گھروں میں فاقہ کشی پر مجبور ہیں انہوں نے کہاہے کہ حکمرانوں نے اگر اب بھی غریب عوام کو ریلیف نہ دیا تو غریب عوام کی ملک سے غربت نہیں بلکہ غریب ختم ہوجائیں گے۔
گفتگو