سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ساؤتھ پنجاب  الطاف بلوچ کا ہارون آباد کا دورہ، افسروں  کو عوامی مسائل حل کرنیکی ہدایت

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ساؤتھ پنجاب  الطاف بلوچ کا ہارون آباد کا دورہ، افسروں  ...

  

 ہارون آباد (نامہ نگار) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے ہارون آباد کا دورہ کیا، اپنے دورہ کے دوران انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

چودھری محمد طیب سمیت متعلقہ آفیسر ز اور عملہ سے ملاقات کی اور علاقہ کو درپیش مسائل و دیگر امور بارے تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے میڈیا کی جانب سے میونسپل کمیٹی کے اکاؤنٹ میں پڑے پانچ کروڑ کے فنڈز استعمال میں نہ لائے جانے کے سوال پر کہا کہ پانچ کروڑ کے فنڈز کے سلسلہ میں صورتحال وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیش کی جائیگی اور اوّلین ترجیح ہی ہوگی کہ عوامی فلاح و بہبود کے وژن کے تحت مسائل کو حل کرنے میں خرچ کی جائیگی، تحصیل سطح پر دورے کا مقصد ہر جگہ عوام کے مسائل کا جائزہ لینا ہے اور شہروں کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر فنڈز میں اضافہ اور سہولیات کو آبادی کے مساوی کرنے پر توجہ دی جائیگی،ہارون آباد کے سیوریج،ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی تعمیرو مرمت اور واٹر سپلائی میں بہتری سمیت شہری ایشوز کو حل میں سنجیدہ اور موثر حکمت عملی پر عمل کریں گے۔

ہدایت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -