پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک  کی جانب سے موبی لنک بینک  کی شاندار کارکردگی کا اعتراف

 پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک  کی جانب سے موبی لنک بینک  کی شاندار کارکردگی ...

  

ملتان(پ ر) موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل)نے مالی سال 2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

قرضہ اور بچت سہولیات کے صارفین کی تعداد میں ریکارڈ اضافے کی بنیاد پر پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل بینک کی حیثیت سے اپنا مقام مستحکم کرلیا ہے۔ پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک (پی ایم این) نے ملکی مائیکروفنانس انڈسٹری کی اپنی سہ ماہی رپورٹ مائیکرو واچ کے حالیہ شمارے میں بینک کی شاندار کارکردگی کا اعتراف کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق موبی لنک بینک نے سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اپنے صارفین کا مارکیٹ شیئر 18فی صد بڑھانے کے ساتھ ساتھ بچت صارفین مارکیٹ کے 47.7 فی صد شیئر اپنے نام کرکے خود کو انڈسٹری کے اہم بینکاری ادارے کے طور پر منوا لیا۔ مائیکرو واچ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مائیکروفنانس کا شعبہ مستحکم ترقی کی جانب گامزن ہے۔موبی لنک بینک کے حوالے سے رپورٹ کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کووڈ 19-کی تباہ کاریوں کے باوجود بینک نے نہ صرف اپنی ترقی کی رفتار قائم رکھی بلکہ اپنے تیزرفتار ڈیجیٹل مالی نظام کی مدد سے اپنے مارکیٹ شیئر میں بھی اضافہ کرلیا۔ ڈیجیٹل کریڈٹ سہولت کی بدولت بینک کے قرضہ کی سہولت سے مستفید ہونے والے فعال صارفین کی تعداد میں 73.7 فیصد اضافہ ہوا جو پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں مائیکروفنانس انڈسٹری میں سب سے زیادہ ہے۔ اسی طرح، سال 2020 کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں موبی لنک بینک کے فعال بچت صارفین کی تعداد میں 12 فیصد اضافہ ہوا۔ سال 2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مائیکرو سیونگ کے شعبے میں مجموعی طور پر بچت صارفین کی تعداد 64.7 ملین رہی جو گزشتہ سال چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں 5 فیصد زائد ہے اور گزشتہ سال پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 37 فیصد زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق اس اضافے میں ایم ایم بی ایل کے 3.5ملین موبائل والٹس کا کردار اہم رہا ہے۔ موبی لنک بینک کے صدر و سی ای او، غضنفر عزام نے اس اہم کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "ملک کے سب سے بڑے ڈیجیٹل بینک کی حیثیت سے اس اعزاز کے حصول پر ہم انتہائی پرجوش ہیں۔ حالیہ کامیابی سے واضح ہوتا ہے کہ بینک کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں جدت کا عمل آگے بڑھ رہا ہے تاکہ مزید تیزرفتار ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا جائے۔ یہ نظام نہ صرف تیزرفتار اور قابل رسائی خدمات پیش کرتا ہے بلکہ ہرطبقے اور مختلف دور دراز علاقوں کے لوگوں کے لئے بینکنگ خدمات کے حصول میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ بھی کرتا ہے۔ موبی لنک بینک اپنی اعلی معیاری خدمات زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے اور ملک میں چھوٹے و درمیانی کاروبار میں مالیاتی سہولیات کی توسیع کے لئے کوشاں ہے۔" موبی لنک بینک ملک میں ڈیجیٹل اور مالی سہولیات اور خدمات کے ایک وسیع نظام کا حامل ادارہ ہے۔ 

اعتراف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -