گوشوارے جمع نہ کرانے پر 30 ایس ایچ اوز کو جرمانے، نوٹس
ملتان ( نیوز رپورٹر )ٹیکس حکام نے پولیس افسروں کے خلاف شکنجہ کس لیا ہے، نوٹسز کی تعمیل نہ کرنے اور گوشوارے(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)
جمع نہ کروانے والے 30ایس ایچ او کو جرمانے کردیئے۔ جرمانوں کی ادائیگی کا نوٹسز جاری کردیئے، ایس ایچ اوز وکو 20ہزار سے 40ہزار روپے تک کے نوٹس جاری کئے گئے ہیں، آر ٹی او ذرائع کے مطابق ملتان ضلع کے تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز ٹیکس ادا نہیں کرتے ہیں اور نہ ہی گوشوارے جمع کرواتے ہیں، تھانہ شاہ رکن عالم میں تعینات ایس ایچ او طاہر مشتاق نیشنل ٹیکس نمبر ہولڈر ہیں، پولیس افسروں کو جاری کئے گئے نوٹسز پر بتایا گیا کہ سینئر پولیس افسر دوسرے شہروں کے آر ٹی اوز میں فائلرز ہیں۔
نوٹس