محکمہ انہار ملتان زون، ریونیو، آپریشنل شعبے غیر متعلقہ افراد کے حوالے
ملتان (سپیشل رپورٹر)ملک بھر میں نہری نظام کے سب سے بڑے ملتان زون کے ریونیواور آپریشنل شعبے غیر متعلقہ افراد کے حوالے کردیاگیاہے۔ محکمہ انہار میں بھرتیوں پر پابندی سے بیشتر شعبوں کے عہدوں پر سال ہاسال سے ریٹائرڈ ہونے والے (بقیہ نمبر48صفحہ7پر)
براجمان ہیں۔کئی علاقوں میں پٹواریوں کی ریٹائرڈمنٹ کے بعد بیلدارپٹواری کاکام کرنے لگے ہیں۔ ریٹائرڈ اور پرائیویٹ غیرمتعلقہ افراد بھی دفاتر میں متعین کردیئے گئے ہیں جن کی وجہ سے محکمہ انہار ملتان بدترین انتظامی صورتحال سے دوچار ہوگیاہے۔ریونیو کے شعبے کے عہدے پر متعین اہلکاروں کے پاس درجنوں علاقے ہونے سے کاشتکاروں کے نہری پانی سے متعلق مسائل حل نہیں ہورہے اور ہزاروں کیس التواکاشکار ہوکر رہ گئے ہیں۔ پانی کی وارہ بندی،چک بندی اور تاوان آبیانہ سمیت دیگر معاملات بھی حل نہ ہونے کی وجہ سے معاملات بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ محکمہ انہار ملتان زون کے ملتان کینال ڈویژن کے سیکشنوں میں پٹواریوں کی ریٹائرمنٹ کے بعد پٹواری کاکام بیلداروں سے لیاجارہاہے۔باخبر ذرائع کے مطابق ضلعدار امتیاز احمد چیمہ کی ریٹائرڈمنٹ کے بعد عاشق حسین ایچ وی سی کو بلی والاسیکشن میں ضلعدار کااضافی چارج دے گیاہے۔ ضلعدارکوثر عباس کے انتقال کے بعد سیکشن کبیروالا اور ونوئی سیکشن کے ضلعدار رانا لطیف کے انتقال کے بعد دونوں چارج وزیر احمد کو دیئے گئے ہیں۔ رشیدہ سیکشن میں ضلعدار محسن دھرالہ کی ریٹائرڈمنٹ کے بعد اعجاز ایچ وی سی کو ضلعدار کاچارج دے کر کام چلایاجارہاہے۔ ضلعدار عبدالغفور کو سرائے سدھوتبدیل کردیاگیاہے۔اشفاق احمد ضلعدا ر کی ریٹائرڈمنٹ کے بعد ضلعدار اسلم کا تبادلہ راواں سے راناسیکشن کردیاگیا ہے۔ ضلعدار سید مشرف شاہ کاتبادلہ رانا سیکشن سے قصبہ سیکشن میں کردیا گیاہے۔ مشرف شاہ شجاع آباد کینال ڈویژن کے زیرانتظام شجاع آباد اور اعلم پور سیکشن میں بھی ضلعدار ہونگے۔ان سیکشنز کے اضافی چارج مشرف شاہ کے پاس ہونگے،ہوں وہ دو کینال ڈویژنوں میں کام کریں گے۔ ضلعدار جہانزیب کا تبادلہ اعلم پور سے ریکلیمیشن کردیاگیاہے۔ قصبہ اور بلی والا سیکشن میں پٹواریوں کی ریٹائرمنٹ کے بعد بیلداروں عابد علی اور آصف سے پٹواری کاکام لیاجارہاہے۔ ضلعدار امتیاز چیمہ ریٹائرڈمنٹ کے بعد بھی محکمہ انہار کے ریونیو شعبے کا ریکارڈ اپنے پاس رکھتے ہوئے تمام معمولات سے انجام دے رہے ہیں۔ بتایاگیاہے کہ محکمہ انہار ملتان زون پنجاب کے تمام نہری زونوں سے سب سے بڑاانتظامی اور آپریشنل زون ہے لیکن درجنوں سیٹیں خالی ہونے کی وجہ سے اضافی چارج دینے کے ساتھ پرائیوٹ افراد سے بھی سرکاری کام لئے جارہئے ہیں، محکمہ انہار ملتان اور شجاع آباد کے ڈویژنوں کے دفاتر میں بیشترسیٹوں پر پرائیوٹ افراد متعین ہیں جو مختلف مسائل کے حل کے لئے آنے والے آبنوش کاشتکاروں کے ساتھ معاملات طے کرتے ہیں۔ محکمہ انہار کے دفاترکی مؤثر مانیٹرنگ نہ ہونے کہ وجہ سے کاشتکاروں کے واہ بندی،چک بندی اور نہری پانی سے متعلق تمام کام کے لئے رشوت کے ریٹ بھی بڑھادیئے گئے ہیں۔
محکمہ انہار