غزہ پر حملہ، عالمی طاقتیں اسرائیل کو لگام ڈالیں، مرتضی محمود

غزہ پر حملہ، عالمی طاقتیں اسرائیل کو لگام ڈالیں، مرتضی محمود

  

صادق آباد(تحصیل رپورٹر)ایم این اے مخدوم سید مرتضی محمود، ایم پی اے ممتاز علی چانگ، سابق تحصیل ناظم ڈاکٹر طالوت سلیم باجوہ، سابق ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 267چوہدری سجاد احمد وڑائچ، انجمن تاجران کے صدر خالد سلیم چوہدری، مرکزی آٹو یونین کے صدر محمود احمد چوہدری، جنرل سیکر ٹری انجمن تاجران میاں احسان الحق اسد اور مولانا فضل محمود حیدری نے  اسرائیل(بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

 اور فلسطین کے مسئلہ پرسروے سے  گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ غزہ میں تشدد کے واقعات خواتین بچوں سمیت شہر یوں کی بڑی تعداد جاں بحق اور زخمی ہے جوکہ اسرائیل کی کھلی ریاستی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے غزہ میں فوری قیام امن کیلئے عالمی طاقتوں کو اپنا موثر اقدام اٹھا نے کی ضرورت ہے پاکستانی قوم کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں جاری ہر طرح کی تشدد کے خاتمے کی ناصر ف اپیل بلکہ جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی دہشت گردی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے،اسلامی ممالک کو اسرائیلی دہشت گر دی کی صرف مذمت نہیں بلکہ عملی اقدامات کر نا ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ عالمی برادری اور اسلامک ممالک کے سربراہان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ مداخت کرکے اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں فلسطین میں بے گنا ہ مسلمانوں کا قتل عام عالمی دہشتگردی ہے اسرائیلی جارحیت کی بھر پور مذمت کرتی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ  صادق آبا دکی عوام، شہری، تاجر برادری، سیاسی رہنما، اور علما کرام مظلوم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اسرائیل کو نیست نبوت کئے بغیر قوم چین سے نہیں بیٹھے گی فلسطینیوں پر ہونیوالے مظالم کی بھر پور مذمت کرتی ہے انہوں نے کہاکہ اس مشکل وقت میں فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں بے گناہ معصوم بچوں، بزرگوں، عورتوں کا سرعام قتل عام عالمی دہشتگردی کے مترادف ہے انہوں نے مسلم ممالک کے سربراہان عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہے کہ متحد ہو کر اسرائیل کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملانے کیلئے اپنا سنجیدہ کردار ادا کریں انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی بمباری کے خلاف عوام بلند کرنے کیلئے کسی بھی بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کریگی جب تک فلسطین کے مسلمانوں پر مظالم جاری رہیں گے اس وقت تک پوری قوم اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل طور پر انکے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی رہی گی کابینہ نے بیت المقدس پر اسرائیل کی طرف سے ہونے والے حملے کی بھی پر زور الفاظ میں مذمت کی اور کہاکہ فلسطین کا مسئلہ عالم اسلام کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے حل کئے بغیر اسرائیل اپنے ناپاک عزائم کامیاب ہوتا رہیگا۔

مرتضی محمود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -