زرعی تحقیق: 31کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 8منصوبے منظور: کاشتکاروں کو ریلیف دینے کا حتمی فیصلہ 

زرعی تحقیق: 31کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 8منصوبے منظور: کاشتکاروں کو ریلیف ...

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر)زرعی ریسرچ منصوبہ جات کے ثمرات کاشتکاروں اور عوام تک پہنچنا ضروری ہیں۔زرعی منصوبہ(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

 جات مارکیٹ اور کمرشل پیمانے پر ڈیمانڈ کے مطابق ترتیب دئیے جائیں ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے پنجاب ایگریکلچرل ریسرچ بورڈ کے44ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب اسد رحمان گیلانی نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو پارب ڈاکٹر عابد محمود نے اجلاس کا ایجنڈہ پیش کیا۔اجلاس میں پارب کی ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے تجویز کردہ9 منصوبہ جات جن میں سے ایک منصوبہ جات بالترتیب ہائبرڈ ٹماٹر،ہائبرڈ چاول، کھیرے کی ٹنل میں کاشت،تربوز کی نئی اقسام اور سرخ مرچوں کی اقسام کی تیاری جبکہ 4منصوبہ جات مکئی کی اقسام اور بائیو فنگر پرنٹس کے متعلق چیف ایگزیکٹو پارب نے منظوری کے لئے پیش کئے گئے۔اس موقع پر وزیر زراعت پنجاب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹماٹر کی ایسی اقسام کی دریافت پر توجہ دی جائے جو پورا سال عوام کی ضروریات کے مطابق سپلائی کی جا سکے۔ ایسے زرعی منصوبہ کی کمرشل پیمانے پرعملدرآمد کی ضرورت ہے جس سے عوام کی ڈیمانڈ پوری ہو اور قیمتوں میں بھی استحکام پیدا ہو سکے۔اس کے علاوہ ایسے کولڈ سٹوریج بنانے کی ضرورت ہے جس سے سبزیات اور پھلوں کی شیلف لائف بڑھائی جا سکے۔اس موقع پر  وزیر زراعت پنجاب نے بورڈ کی مشاورت سے مجموعی طور پر 31 کروڑ روپے سے زائد لاگت کے 8 زرعی منصوبہ جات کی منظوری دی۔سیکرٹری زراعت پنجاب اسد رحمان گیلانی نے اجلاس میں کہا کہ ریسرچ کا مقصد" ریسرچ برائے ریسرچ" نہیں ہونی چاہیے بلکہ ایسی اقسام کی تیاری ہونا چاہیے جو تجارتی پیمانے پر کاشتکاروں کے منافع میں اضافہ اور عوام کی ریلیف کا باعث بن سکیں۔ مکئی کی ایسی اقسام کی تیاری کی جائے جو زیادہ سائیلج بنا سکیں۔ دھان کی ہائبرڈ اقسام کی تیاری کے دوران پہلے سے موجود زرعی ریسرچ کو بھی مدِ نظر رکھا جائے۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے چیف ایگزیکٹو پارب ڈاکٹر عابدمحمود کو پارب کی کارکردگی کے متعلق جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔اجلاس میں سید خاور علی شاہ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب،کاشف علی ڈپٹی سیکرٹری (فنانس)، محمد رفیق اختر ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب اور ترقی پسند کاشتکاران جاوید سلیم قریشی، خا لد کھوکھر صدر کسان اتحاد،ڈاکٹر محمد شفیق خان،آصف سلیم شاہ نے شرکت کی۔

خطاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -