عوام کو ریلیف دینا حکومت کا بڑا مشن، محمدندیم قریشی
ملتان (خصو صی رپورٹر ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کی موثر معاشی پالیسی اختیار کرنے سے واضح مثبت اشارے آرہے ہیں بڑے عرصہ بعد ہماری کسان دوست پالیسیوں سے گندم، کپاس، مکئی سمیت دیگر فصلوں میں خود کفیل ہونے جارہے ہیں جو حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی آئینہ دار ہیں۔ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے(بقیہ نمبر50صفحہ7پر)
کہا کہ مہنگائی کا خاتمہ وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے آئندہ بجٹ میں ملک کے متوسط طبقے کو ریلیف دینے کے لیئے بہت سے اقدامات زیر غور ہیں قبل ازیں حکومت کی جانب سے کسان پیکج کے اجرا سے ملک کی ساٹھ فیصد کاشتکاروں پر مبنی آبادی خوشحال ہوگی جس کے ثمرات دیہی علاقوں سے تاجروں تک پہنچیں گے انیوالے دنوں میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہونے جارہی ہیں خوراک میں خود کفیل ہونے سے مراد مہنگائی کنٹرول ہونا ہے انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے باوجود وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں اور درست فیصلوں سے پاکستان بڑی حد تک کورونا وبا کنٹرول کرنے میں کامیاب ہورہا ہے آج پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر ہیں پاکستانی کرنسی مضبوط ہوئی ہے اور حکومت ڈیوٹی ٹیکسز میں کمی لارہی ہے آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جارہا ہے دلچسپی رکھتے ہیں انہیں اپنے کیسز کے خاتمے کے سوا کسی چیز سے کچھ سروکار نہیں کورونا وبا کے دوران ملک کی پوری لیڈر شپ کو یکجا و متحد ہوکر اس وبا کے خلاف صف آرا ہونا چاہیئے تھا لیکن قوم نے دیکھا کہ اس کڑے وقت میں بھی انہیں قوم کی فکر ہونے کی بجائے اپنی سیاست چمکانے میں دلچسپی رہی ہے صرف یہی نہیں بلکہ ملک میں مہنگائی بڑھانے میں بھی اپوزیشن نے بھرپور کردار ادا کیا ہے اپوزیشن کے تمام تر منفی ہتھکنڈوں کے باوجود تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہر محاذ پر سرخرو ہوئی اور خوشحالی پاکستانی قوم کا مقدر بننے جارہی ہے۔
ندیم قریشی