اے سی اپر اورکزئی کا مختلف  ترقیاتی سکیموں کا معائنہ

اے سی اپر اورکزئی کا مختلف  ترقیاتی سکیموں کا معائنہ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر اورکزئی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اپر اورکزئی نے مختلف اے ڈی پی سکیموں کا معائنہ کیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے مختلف سکولوں، آبپاشی سکیموں کا دورہ کیا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کے ہمراہ محکمہ زراعت کی واٹر سپلائی سکیم کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے جلد مستفید ہو سکیں۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تدارک کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ حکومت کی جانب سے وضع کردہ تمام تر احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کریں تاکہ ملکر کورونا وائر س کی تیسری لہر کو شکست دینے میں کامیاب ہو سکیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -