خیبر،خوگا خیل قوم کے احتجاج میں ایم پی اے شفیق شیر کی شرکت 

خیبر،خوگا خیل قوم کے احتجاج میں ایم پی اے شفیق شیر کی شرکت 

  

خیبر (بیورورپورٹ)خوگا خیل قوم کے احتجاج میں ایم پی اے شفیق شیر نے بھی شرکت کی مظاہرین کے ساتھ،، گواین ایل سی گو،،کے نعرے لگائے اس موقع پر ہزاروں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے شفیق شیر آفریدی نے کہاکہ وہ قوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں خوگا خیل قوم کے تمام مطالبات جائز ہیں طورخم میں خوگا خیل قوم کے اربو ں روپے کی جائیداد  ہے قوم کی جائیداد پر قبضہ نہیں کرنے دینگے انہوں نے کہا کہ وہ ایف آئی آر درج ہونے سے نہیں ڈرتے اگر سو ایف آئی آربھی درج کئے گئے تو وہ پھر بھی قوم کے ساتھ کھڑے ہو نگے انہوں نے کہا کہ جب تک مطالبا ت تسلیم نہیں کئے جا تے اس وقت تک وہ مظاہرین کے ساتھ شاہراہ پر موجود ہونگے وہ سیاسی سکورنگ نہیں کررہے ہیں ایم پی اے شفیق شیر نے کہا کہ جو مسودہ تیار کیا گیا ہے انکو معاہدہ کی شکل دی جائے اور این ایل سی فوری طور پر قوم کے معاوضے کے چیکس حوالے کریں انہوں نے کہا کہ گز شتہ آٹھ مہینوں سے خوگا خیل قوم سراپا احتجاج ہے صوبائی اسمبلی کی فلو رپر بھی آواز اٹھائی ہے لیکن اسکے باجود مسئلہ حل نہیں کیا جارہاہے جو افسوس ناک ہے عوام مجبور ہو کر سڑکوں پر نکل آئے ایم پی اے شفیق شیر نے کہاکہ تمام مسائل مذاکرات سے حل ہو سکتے ہیں لیکن جب کوئی مذکرات کیلئے سنجیدہ ہووہ قوم کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے وہ قوم کو کھبی مایوس نہیں کرینگے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -