فردوس سبزی منڈی کے تاجروں کا اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

فردوس سبزی منڈی کے تاجروں کا اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)متحدہ انجمن تحفظ دکانداران فردوس سبزی منڈی کے زیر اہتمام جی ٹی روڈ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت فردوس سبزی منڈی بازار کے صدر حیدر خان، جنرل سیکرٹری شاہد خان آفریدی، سرپرست اعلی انعام اوردیگر کر رہے تھے۔ ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مسلمان اس نازک گھڑی میں اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں ہم ان کیساتھ ہیں عالمی برادری ہوش کے ناخن لے اور مظلوم فلسطینیوں کو ان کا حق دے ظالم  و غاصب یہودیوں کو حساب دینا ہوگا فلسطینی مسلمانوں کی آواز کو بزور دبایا نہیں جاسکتا مسلم ممالک کو متحد ہو کر یہودیوں کو منہ توڑ جواب دینا چاہیے۔مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس مشکل وقت میں فلسطینی مسلمانوں کی دادرسی کی جائے اور انہیں ہر ممکن امدا د پہنچائی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -